22 نومبر، 2014، 6:48 PM

امریکی فوجی 2015 میں بھی افغانستان میں جنگی کارروائیوں میں شامل رہیں گے

امریکی فوجی 2015 میں بھی افغانستان میں جنگی کارروائیوں میں شامل رہیں گے

مہر نیوز/22 نومبر/ 2014 ء : امریکی صدر براک اوباما نے افغانستان میں تعینات اپنے فوجیوں کو مزید ایک سال کے لئے براہ راست کارروائیاں کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسو سی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے افغانستان میں تعینات اپنے فوجیوں کو مزید ایک سال کے لئے براہ راست کارروائیاں کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔ امریکی صدر نے حال ہی میں افغان حکومت کے ساتھ ایک معاہدے کیا ہے جس کے تحت افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کو مزید ایک سال تک براہ راست کارروائیاں کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔ امریکی صدر نے افغانستان میں فوجیوں کو براہ راست کارروائیاں کرنے کے معاہدے پر دستخط بھی کر دیئے ہیں جس کے مطابق امریکی فوجیوں کو زمینی کارروائیوں کے ساتھ فضائی کارروائی اور ڈرون حملوں کے اختیارات بھی حاصل ہوں گے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو القاعدہ کی حمایت کرتا ہے اور ہمارے مشن کو محدود کرنا چاہتا ہے لیکن ہم اپنے مقاصد میں سے بہت سے حاصل کر چکے ہیں۔ افغانستان میں تعینات امریکی فوجی 2015 میں طالبان کے خلاف باقاعدہ پٹرولنگ میں حصہ نہیں لیں گے، ہم زیادہ عرصے تک صرف جنگجوؤں کے خلاف آپریشن نہیں کر سکتے کیونکہ یہ لوگ طالبان کے ساتھ ہیں اور طالبان براہ راست امریکی فوجیوں اور اتحادیوں کے لئے خطرہ ہیں یا پھر القاعدہ کو مدد فراہم کرتے ہیں لہذا ہم امریکیوں کو محفوظ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔

News ID 1844883

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha